پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو جائے گا۔ اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بچھڑ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ عددی اعتبار سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین میں سے 321 نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔
صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن 193 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل 98 ارکان کے ساتھ ایوان میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر موجود ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے 5، تحریک لبیک اور مسلم لیگ ضیاالحق کا ایک ایک رکن پنجاب اسمبلی کا رکن ہے ۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ملک محمد احمد خان اور ظہیر اقبال چنڑ کو ایوان میں واضح برتری کی حمایت حاصل ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو پاکستان پیپلز پارٹی، ق لیگ اور آئی پی پی کے ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی مجموعی طور پر 223 ارکان کے ساتھ ناقابل شکست برتری لیے ہوئے ہیں ۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا، جس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کریں گے۔

Recent Posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بڑھ گئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…

48 mins ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…

51 mins ago

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بجائے کہاں رہیں گی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…

58 mins ago

سومال محسن کی لیک ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…

1 hour ago

عمران خان کی فائنل کال: کیا مراد سعید بھی 24 نومبر کو احتجاج میں شریک ہونیوالے ہیں؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…

1 hour ago

کیا پاکستان میں سوشل ایپ بلو اسکائی کو بھی بلاک کردیا گیا ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…

1 hour ago