سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، عید کے تیسرے دن دفاتر میں حاضری دینا ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، عید کے تیسرے دن دفاتر میں حاضری دینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے عید الاضحیٰ کی 5 تعطیلات دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 کی بجائے 5 تعطیلات دینے کی تجویز دی گئی تھی، جسے وزارت داخلہ نے وزیراعظم کے سامنے رکھا۔
تاہم وزیراعظم نے این سی او سی کی تجویز مسترد کر کے وزارت داخلہ کو عید الاضحیٰ کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے سرکاری ملازمین کیلئے 20 سے 22 جولائی تک عید کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یوں سرکاری ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفاتر میں حاضری دینا ہوگی۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھی عیدالاضحیٰ کیلئے تین چھٹیوں کی ہی منظوری دی تھی، اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ این سی اوسی کی خواہش تھی کہ عید کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں لیکن وفاقی کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ، عیدالااضحیٰ پر 20، 21اور 22 جولائی تک تین دن کی چھٹیاں کی جائیں گے۔

دوسری جانب یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے اور 25 جولائی بروز اتوار تک 9 تعطیلات کے مزے لوٹیں گے ، کیوں کہ سرکاری ملازمین کیلئے 17 جولائی بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ملے گی ، اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، اس طرح ملازمت پیشہ افراد و 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل جائیں گی۔

Recent Posts

پنجگور بندکین پروم کیلئے منظور بی ایچ یو اسپتال کہیں اور تعمیر نہیں ہونے دیں گے، علاقہ مکین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پنجگور کی رہائشی فاطمہ بی بی او ر دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں…

5 mins ago

بیوٹمز یونیورسٹی کی بس سے گر کر طالبعلم کی موت، طلبہ تنظیموں کی کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتون سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا…

11 mins ago

لکپاس ٹنل کی مسلسل بندش، ضلعی انتظامیہ نے پرانے روڈ کو بحال کردیا

مستونگ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر سید سمیع اللہ آغا اور ضلعی انتظامیہ نے لکپاس ٹنل کی مسلسل…

18 mins ago

مسلم لیگ ن نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پنجگور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا،…

24 mins ago

حب میں سڑک عبور کرنیوالا شخص گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب مغربی پاس پر تیز رفتار گاڑ ی نے سڑک عبور کرنے والے شخص…

30 mins ago

تربت میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کی تحقیقات کرائی جائے، مینہ مجید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی مینہ مجید بلوچ نے سماجی…

42 mins ago