اتحادی سیاسی بوجھ نہیں اٹھانا چاہتے، ہم اب پھر رسک لے رہے ہیں: خواجہ آصف کھل کر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)سینئر رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اتفاق کرتا ہوں کہ آئندہ حکومت 16 ماہ کی حکومت سے بڑا چیلنج ہے.اب پھر رسک لے رہے ہیں . انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا .

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق کرتا ہوں کہ آئندہ حکومت 16ماہ کی حکومت سے بڑا چیلنج ہے . اتحادی بھی اس طرح پارٹنر نہیں بننا چاہتے جس طرح 16 ماہ کی حکومت میں تھے . وہ سیاسی بوجھ نہیں اٹھانا چاہتے . ہم نے اس وقت بھی رسک لیا جس کی وجہ سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا اب پھر رسک لے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں