برہنہ ہو کر شہری کھمبے پر چڑھ گیا لیکن پھر اسے نیچے کیسے اتارا گیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

صوابی (قدرت روزنامہ )صوابی میں ایک برہنہ شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا جس کی ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر شہریوں نے جان بچا لی .

تفصیلات کے مطابق صوابی میں لنک روڈکے قریب ایک شخص سارے کپڑے اتارکرگیارہ ہزاروولٹیج کرنٹ کے حامل کھمبے پر چڑھ گیا ،اس شخص کے کپڑے اتارنے اور بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا تاہم اسے نیچے اتارنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے تمام انتظامات مکمل کیے اور بحفاظت اسے نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے، اس دوران تمام لوگ محفوظ رہے جبکہ دور کھڑے لوگ اس سارے واقعے کی منظر کشی کرتے رہے جس کی ویڈیو بھی سامنےآگئی .

سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کھمبے پر چڑھنے والے لوگ برہنہ شخص پر تشدد بھی کرتے رہے .

. .

متعلقہ خبریں