عازمین حج کیلئے پاسپورٹ کا اجرا شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )عازمین حج کے لئے خوشخبری،پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا .
سماکے مطابق پاکستان بھرمیں ریجنل پاسپورٹ دفاتر آج خصوصی طور پر کھلے ہیں،28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی .


انتظامیہ کی جانب سے عازمین حج کومتعلقہ پاسپورٹ آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی،ذرائع وزارت مذہبی امورکاکہنا ہے کہ بائیو میٹرک کر کے پاسپورٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کرائے جائیں .
بائیو میٹرک کرا کے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں