پشاور(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سونے کی 9 اینٹیں برآمد کرلیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد ہونے والے سونے کی مجموعی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے جنہیں بیرون ملک بھجوانے کا منصوبہ تھا۔ گرفتار ملزمان میں شاہد اور حبیب اللہ شامل ہیں جن سے لاکھوں مالیت کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان کو صرافہ بازار پشاور سے گرفتار کیا گیا جن سے مجموعی طور پر 65 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…
کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…