ڈیوڈ وارنر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر

سڈنی (قدرت روزنامہ) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے آخری ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہو گئے .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا .

یہ آسٹریلیا کا جون میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل آخری ٹی ٹونٹی میچ ہے .

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو گروئن کی تکلیف ہے جس کے سبب وہ میچ سے باہر ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں