پنجاب کے کن شہروں میں شدید بارش ہو گی؟ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے بارش کے امکانات ہیں۔ 26 سے 27 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ اٹک ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال، سرگودھا اور میانوالی میں بارش ہو گی۔ بھکر، لیہ ، ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور سمیت دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی شدید بارش اور برف باری کے امکانات ہیں۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

39 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

49 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

58 mins ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

1 hour ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago