بانی پی ٹی آئی میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، فیصل جاوید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ جلد رہا ہوں گے، وہ میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ دعا ہے جتنے بے گناہ لوگ ہیں وہ اپنوں کے پاس جائیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا تھا، قانون نام کی چیز ہونی چاہیے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سارے کیسز بوگس ہیں وہ جلد باہر آئیں گے، مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے اللّٰہ تعالی انہیں امان میں رکھے۔فیصل جاوید نے کہا کہ عدالتوں کے سامنے ہمارے لوگ پیش ہوتے ہیں عدل و انصاف ہونا چاہیے، یہ الیکشن فارم 45 اور فارم 47 کے درمیان تھا ٹوٹل کرتے ہوئے غلط نمبرز لکھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ایک امیدوار کے پاس فارم 45 موجود ہے، 180 سیٹیں بانی پی ٹی آئی نے جیتی ہوئی ہیں، جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اس کو حکومت بنانی چاہیے۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

4 hours ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

4 hours ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

4 hours ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

6 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

6 hours ago