بھارت: نوکری نہ ملنے پر نوجوان نے اپنی تعلیمی اسناد جلاکر خودکشی کرلی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں ایک نوجوان نے نوکری نہ ملنے پراحتجاجاً اپنی تعلیمی اسناد کو آگ لگا کر خودکشی کرلی .
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے دل برداشتہ ہوکر اپنی جان لے لی .

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ نوجوان برجیش پال نے پولیس میں بھرتی ہونے کیلئے امتحان دیا تھا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس نے دل برداشتہ ہوکر خودکو گھر میں پھانسی لگالی .
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے خودکشی کرنے سے قبل ایک خط بھی لکھا جس میں اس نے بتایا کہ میں نے اپنی آدھی زندگی تعلیم حاصل کرنے میں لگا دی، ایسی ڈگریوں کا کیا فائدہ جو آپ کو ایک نوکری نہ دیں سکیں اسی لئے میں نے تمام تعلیمی اسناد کو آگ لگا دی ہے .
پولیس کے مطابق اپنے خط میں نوجوان نے کسی کو اپنی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ اس نے خودکشی کی ہے اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں