بھارت: نوکری نہ ملنے پر نوجوان نے اپنی تعلیمی اسناد جلاکر خودکشی کرلی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں ایک نوجوان نے نوکری نہ ملنے پراحتجاجاً اپنی تعلیمی اسناد کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے دل برداشتہ ہوکر اپنی جان لے لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ نوجوان برجیش پال نے پولیس میں بھرتی ہونے کیلئے امتحان دیا تھا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس نے دل برداشتہ ہوکر خودکو گھر میں پھانسی لگالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے خودکشی کرنے سے قبل ایک خط بھی لکھا جس میں اس نے بتایا کہ میں نے اپنی آدھی زندگی تعلیم حاصل کرنے میں لگا دی، ایسی ڈگریوں کا کیا فائدہ جو آپ کو ایک نوکری نہ دیں سکیں اسی لئے میں نے تمام تعلیمی اسناد کو آگ لگا دی ہے۔
پولیس کے مطابق اپنے خط میں نوجوان نے کسی کو اپنی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ اس نے خودکشی کی ہے اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر…

17 mins ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ نجی ٹی…

42 mins ago

کیا واقعی حکومت نے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کی بندش کا فیصلہ کرلیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

کراچی (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل آج نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت…

47 mins ago

سکینڈل کوئین ہانیہ عامر کا ایک اور مبینہ افیئر سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سکینڈل کوئین ہانیہ عامر کے ماضی کے ممکنہ افئیر کی گونج آج…

52 mins ago

برطانیہ میں تاریخ رقم، عام انتخابات میں کنزر ویٹو کو بدترین شکست، لیبرپارٹی نے میدان مار لیا

لندن (قدرت روزنامہ )برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کر لی…

58 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کن غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر

ریاض(قدرت روزنامہ ) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد…

1 hour ago