اسمگلروں کی لڑائی کو پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی ایجنڈا بے نقاب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں اسمگلروں کی آپس کی فائرنگ کو ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا ایجنڈا بے نقاب ہوگیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے تاہم پاکستانی سرزمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا .


ذرائع کے مطابق اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جسے فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے .
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن مرگ برگ سرمچار کی خفت مٹانے کے لیے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں، متوقع طور پر ہندوستانی میڈیا اِس خبر کو بڑھا چڑھا کر پھیلا رہا ہے جس میں صداقت نہیں .

. .

متعلقہ خبریں