کراچی میں دھاندلی کیخلاف مختلف جماعتوں کا احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف مختلف جماعتوں کے احتجاج کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی، پی ٹی آئی نے دھرنا دیا۔
شارع فیصل کے نرسری اسٹاپ پر جے یو آئی کے کارکن دوبارہ جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، کچھ گھنٹے پہلے بھی نرسری کے مقام پر پولیس نے جے یو آئی کے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا۔
کراچی پولیس نے فوارہ چوک سے آرٹس کونسل اور گورنر ہاؤس جانے والے راستے بند کر دیے ہیں، فوارہ چوک بند ہونے سے شام میں دفاتر سے گھروں کو لوٹنے والے شہریوں کو پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور شارع فیصل کے متبادل راستوں پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔
آج دن میں بھی کراچی پولیس کا مظاہرین کو سندھ اسمبلی پہنچنے سے روکنے کا پلان شہریوں کے لیئے عذاب بنا رہا تھا، کارساز کے مقام پر شارع فیصل کی بندش سے شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے تھے۔

Recent Posts

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

1 min ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

1 min ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

3 mins ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

6 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

7 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

10 mins ago