اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا ہے، انہوں نے ایسا کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
اظہار وجوہ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت 2 دن کے اندر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروائیں۔ اگر شیر افضل مروت کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…
تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…