لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے، انتخاب میں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، ان کو 225 ووٹ ملے .
تفصیلات کے مطابق ملک احمد خان کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ایوان نعروں سے گونج اٹھا .
سپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن کےملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کے احمد خان بھچر مدمقابل تھے.انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیاہے،سابق سپیکر سبطین خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا .
. .