بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات . بلوچستان ک وفد کی قیادت جعفر خان مندوخیل نے کی .

وفد میں جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب خان ناصر، جام کمال ، نواب چنگیز خان مری، میاں خان مندرانی، عبدالرحمن کھیتران، راحیلہ درانی، محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو، ولی محمد نورزئی، عبدالخالق، برکت علی رند بھی ملاقات میں شریک تھے . اس موقع پر نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورت پیدا ہورہی ہے . پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے . سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے . اس موقع پر بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا . بلوچستان سے رہنماﺅں نے اپنے سیاسی رابطوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا . خواجہ محمد آصف، رانا ثنا اللہ ، سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، سینیٹراعظم نذیر تارڑبھی ملاقات میں موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں