بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات۔ بلوچستان ک وفد کی قیادت جعفر خان مندوخیل نے کی۔ وفد میں جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب خان ناصر، جام کمال ، نواب چنگیز خان مری، میاں خان مندرانی، عبدالرحمن کھیتران، راحیلہ درانی، محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو، ولی محمد نورزئی، عبدالخالق، برکت علی رند بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس موقع پر نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورت پیدا ہورہی ہے۔ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے۔ سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے۔ اس موقع پر بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ بلوچستان سے رہنماﺅں نے اپنے سیاسی رابطوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا ۔ خواجہ محمد آصف، رانا ثنا اللہ ، سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، سینیٹراعظم نذیر تارڑبھی ملاقات میں موجود تھے۔

Recent Posts

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

6 mins ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

8 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago