بیرسٹر گوہر کی نااہلی پر کوئی بات نہیں کی، انکا دوست ہوں,شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں نے بیرسٹر گوہر کی نااہلی پر کوئی بات نہیں کی، انکا دوست ہوں،بیرسٹر گوہر سے وکالت کے باعث کافی عرصے سے تعلق ہے،جو بانی پی ٹی آئی کہیں گے وہ کرونگا .

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مجھ سے کچھ لوگ ناخوش ہیں،میرے لیے شوکاز نوٹس پہلے بھی تیار ہوئے تھے، ورکرز کا پسندیدہ ہوں اس لیے میں ان کو نہیں پسند .

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب میرے باس نہیں، میرے باس بانی پی ٹی آئی ہیں، نوٹس کی سیاست مجھے نہیں پسند، نوٹس کا جواب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد دوں گا .

. .

متعلقہ خبریں