حکومت سڑک بند کر کے احتجاج برداشت نہیں کرے گی،مرتضیٰ وہاب

کراچی (قدرت روزنامہ) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن کسی کو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے،حکومت سڑک بند کر کے احتجاج برداشت نہیں کرے گی، ابھی تک نگران حکومت موجود ہے، وزیر اعلیٰ سندھ منتخب نہیں ہوئے،وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت سے گلہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جیت کے آس پاس جے یو آئی، جماعت اسلامی یا جی ڈے اے کا امیدوار نظر نہیں آتا، ماضی میں بھی سندھ کے عوام نے جے یو آئی کے نمائندوں کو منتخب نہیں کیا،سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے معاملہ اٹھا رہے ہیں۔پیپلز پارٹی سندھ سے اپنی قومی اور صوبائی اسمبلی نشستوں پر کامیاب ہوئی، الزامات ایسے لگائے جارہے ہیں جیسے پیپلز پارٹی 100 یا 150 ووٹوں سے جیتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہائی وے بلاک کرنا، روڈ بند کرنا مناسب نہیں، کوئی بھی روڈ بند کرکے احتجاج کرے تو حکومت برداشت نہیں کرے گی، ان کا بنیادی ٹارگٹ احتجاج نہیں تھا۔

میئر کراچی نے کہا کہ اسی سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی نے 14 دن دھرنا دیا تھا، یہ جماعتیں اب الیکشن میں ہارنے کے بعد احتجاج کر رہی ہیں لیکن ثبوت پیش نہیں کر رہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔…

2 hours ago

کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ )ماہرہ خان نے حالیہ سپر سٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو…

2 hours ago