شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر علی کو گلے لگا لیا ، ویڈیو جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شیر افضل مروت رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے اور انہیں گلے لگا لیا۔

اس موقع پرشیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر پارٹی کے اہم رہنما ہیں، میڈیا پر ہمارے اختلافات کی بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام قیادت ایک پیج پر ہے۔ شیر افضل مروت نےکہا کہ میں نے ان کی نااہلی کے حوالے سے کوئی لفظ نہیں کہا لیکن اس پہ مجھے شو کاز نوٹس دیا گیا، آج میں آیا ہوں میں یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ میرا بھائی مجھ سے ناراض ہے یا شوکاز نوٹس جو ہے وہ خلائی مخلوق کی طرف سے آیا ہے تو لہذا میں نے گوہر صاحب کو گلے لگایا ہے چوما ہے اور اس شخص کے ماتھے پہ جو ہے کوئی لکیر تک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی ورکرکوئی ٹینشن نہ لیں آپ کی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے انشاءاللہ ہمارے چیئرمین ہی رہیں گے یہ خان کے طرف سے نامزد ہیں اور خان جس کو بھی نامزد کر دیتا ہے وہ ہمارے سر کا تاج ہوتا ہے۔

تمام افواہیں دم توڑ گئیں بیرسٹر گوہر اور سینیئر نائب صدر بیرسٹر شیر افضل خان مروت نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر یہ واضح پیغام پہنچا دیا ہے کہ ان کے درمیان کسی بھی قسم کا اختلاف نہیں ہے پارٹی قیادت ایک پیج پر ہے

pic.twitter.com/mT4Lo5mPdO

Recent Posts

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

2 mins ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

4 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago