سندھ اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا .

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس آج صبح ہوگا .

پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے سید اویس شاہ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی امیدوار ہیں .

ایم کیو ایم کی طرف سے اسپیکر کے لیے صوفیہ سعید شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے راشد خان میدان میں ہیں . اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا .
114 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی اور 36 نشستوں کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان دوسری بڑی جماعت ہے . جی ڈی اے کے 3، جماعتِ اسلامی 1 اور آزاد ارکان کی تعداد 9 ہے .

. .

متعلقہ خبریں