شہباز شگری سے منگنی توڑنا میرا فیصلہ تھا، آئمہ بیگ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ میرا اپنا تھا۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ ‘Excuse me’ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتائی۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ ہمارے درمیان پہلے سے ہی بہت سے مسائل چل رہے تھے جو لوگ نہیں جانتے ہیں اور میں بھی اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی کیونکہ ان میں کچھ لوگ شامل تھے اور میں اب ان لوگوں کو بےنقاب نہیں کرنا چاہتی۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ شادی دو لوگوں کے درمیان نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے اور ہم دونوں کے خاندان بہت اچھے تھے، ان کے درمیان مسائل نہیں تھے لیکن ہم دونوں (آئمہ بیگ اور شہباز شگری) کے درمیان بہت سی چیزیں چل رہی تھیں، اس لیے منگنی توڑنے کا ہمارا باہمی فیصلہ تھا لیکن یہ بنیادی طور پر میرا فیصلہ تھا۔

گلوکارہ نے کہا کہ ہمارے درمیان چیزیں ٹھیک ہی نہیں ہورہی تھیں، اسی لیے میں نے رشتہ ختم کرنا بہتر سمجھا اور جب میں نے سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا تو لوگوں نے مجھے غلط سمجھا، اس رشتے کے دوسرے شخص (شہباز شگری) کو کسی نے کچھ نہیں کہا اور صرف مجھے بُرا بھلا کہا۔

منگنی ٹوٹنے اور تنازعات سے متعلق ٹرولنگ کا سامنا کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ میری فیملی نے میرے لیے ایک سپورٹ سسٹم کے طور پر کام کیا، میرے بھائی اور بہن مجھ سے سوشل میڈیا ٹرولنگ کو چھپاتے تھے لیکن مجھے معلوم تھا کہ کیا چل رہا ہے۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ لوگوں کی ٹرولنگ سے نہ صرف میری ساکھ اور ذہنی سکون کو نقصان پہنچا بلکہ میرے والدین، بہن، بھائی سب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

گلوکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے مزید کہا کہ جب میری زندگی میں یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو مجھے خودکشی کے خیالات آتے تھے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے اپنی منگنی ٹوٹنے کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

2 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

2 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

2 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

2 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago