نو منتخب وزیراعظم کا 28 یا 29 فروری کوانتخاب، یکم مارچ تک صدرعلوی حلف لیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے منتخب وزیراعظم یکم مارچ تک حلف اٹھالیں گے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئندہ ہفتے 24کروڑ پاکستانیوں کے منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب جمعرات 29 فروری یا جمعہ یکم مارچ کو ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔وزیراعظم کے عہدے کا انتخاب قومی اسمبلی 28 یا 29 فروری کو کرے گی، اس طرح یکم مارچ تک ملک کے 24 ویں وزیراعظم حلف اٹھا لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیف ا¿ف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، ان کی وفاقی کابینہ، اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفرا، ہائی کمشنرز ، اعلیٰ سول و عسکری عہدیداران، سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے جج صاحبان، وفاقی سیکرٹریز، اٹارنی جنرل ، آڈیٹر جنرل ، وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ، صوبوں کے گورنرز اور دوسری اعلیٰ شخصیات مدعو ہوں گی۔
امکانی طور پر قومی اسمبلی آئندہ بدھ/جمعرات کو مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو شو آف ہینڈ کے ذریعے قائد ایوان چنے گی۔ شہباز شریف کو قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022کو پاکستان کا 23 واں وزیراعظم کثرت رائے سے منتخب کیا تھا مگر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صدر عارف علوی نے اپنے بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میاں شہبازشریف سے ایوان صدر میں حلف لینے سے معذرت کی تھی اور
آئین کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے 11اپریل 2022 کو ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں میاں شہباز شریف سے حلف لیاتھا جبکہ 14اگست 2023کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے صدر عارف علوی نے حلف لیا تھا۔
پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان 15 اگست 1947سے 16 اکتوبر 1951 تک عہدے پر فائز رہے، دوسرے وزیراعظم خواجہ ناظم الدین 17اکتوبر 1951سے 17اپریل 1953 تک متحدہ پاکستان کے وزیراعظم رہے، تیسرے وزیراعظم محمد علی بوگرہ 17 اپریل 1953سے 11اگست 1955 تک پاکستان کے وزیراعظم رہے۔اس کے بعد چودھری محمد علی، حسین شہید سہروردی، ابراہیم اسماعیل چندریگر ، سر فیروز خان نون، نورالامین وزیراعظم رہے۔
1973میں قومی اسمبلی سے منتخب ہونے والے پہلے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو تھے، ان کے بعد محمد خان جونیجو ، بینظیر بھٹو ، میاں محمد نوازشریف، میر ظفراللہ خان جمالی، چودھری شجاعت حسین، شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، عمران خان اور شہباز شریف قومی اسمبلی کے منتخب شدہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔
وفاقی دارالحکومت کے سیاسی حلقوں کے مطابق رواں ماہ (فروری)کے آخری دن یا نئے ماہ (مارچ)کے پہلے دن نئے منتخب وزیراعظم سے جب صدر حلف لیں گے تو نئے منتخب وزیراعظم اس قومی تقریب میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت صدر مملکت عارف علوی سے اپنی پہلے مرحلے کی کابینہ کے ارکان سے حلف لینے کی درخواست کریں گے، صدر عارف علوی کے نئی وفاقی کابینہ کے ارکان سے اسی تقریب میں حلف لینے کا بھی امکان ہے۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

2 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

2 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

2 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

2 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago