ایم این ایز کو بمعہ اہل و عیال بلیو پاسپورٹ ملے گا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی 16ویں منتخب قومی اسمبلی کے اراکین کی سہولت وآگاہی کیلیے پارلیمنٹ ہاؤس میں سہولت سینٹرقائم کر دیا گیا جب کہ نئے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کی آمد کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں جیتنے والے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا رخ کر لیا ہے جہاں انھوں نے اپنے اسمبلی کارڈز اور دیگرمراعات حاصل کرنے کیلیے اپنے کوائف لکھوانا شروع کردیے ہیں۔
نئے اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہنے کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی جانب سے خیرمقدمی بینرز بھی لگائے گئے ہیں اور ان نئے اراکین کی سہولت کیلیے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبردو میں ون ونڈ سہولت سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں اراکین کی تصاویر بنائی جارہی ہیں، انہیں قومی اسمبلی کے قواعدوضوابط سے متعلق ایک کتابچہ دیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ان نئے ارکان کو بتایاجارہاہے کہ بطوررکن قومی اسمبلی انہیں ان کے شریک حیات،والدین اور 28سال سے کم عمرغیرشادی شدہ بچوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کیا جائے گا جس پر وہ دنیاکے 46 ممالک میں بغیر ویزہ سفرکرسکتے ہیں لیکن بلیو پاسپورٹ انہیں حلف اٹھانے کے بعد ملیں گے، اس کے علاوہ ان کاؤنٹرز پر اراکین اسمبلی سے ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات لی جارہی ہیں جن میں ان کی تنخواہ اور دیگر مراعات انہیں دیٔے جائیں گے۔
پارلیمنڑی فورم ڈیسک پر انہیں پوچھا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود چار مختلف فورمز ہیں ان میں سے وہ کس فورم میں شامل ہونا چاہیں گے یہ فورمز خواتین کے حقوق، بچوں کے حقوق، نوجوانوں کی فلاح وبہبوداور ایس ڈی جیزپر مشتمل ہیں۔
اس ون ونڈوسہولت سنٹرمیں انٹرنیشنل ریلیشنزکا ڈیسک بھی بنایاگیا ہے جہاں نئے مہمانوں سے ان کے کوائف لیے جا رہے ہیں، سیاسی وابستگی، تعلیم اورغیرملکی سفرکے بارے تفصیلات درج کی جارہی ہیں، سہولت سنٹرآج اتوارکو بھی کھلارہے گا جو اسمبلی اجلاس والے دن تک قائم رہے گا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago