بیٹی کی خاطر سگریٹ نوشی چھوڑ دی ، شاہد کپور کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی میشا کی خاطر سگریٹ نوشی چھوڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہد کپور نے بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے مقبول شو نو فلٹر نیہا میں بطورِ مہمان شرکت کی، دورانِ گفتگو نیہا دھوپیا نے اداکار سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے حوالے سے سوال کیا؟ اداکارہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ جب میری بیٹی میشا کی پیدائش ہوئی تو میں اس وقت سگریٹ نوشی کرتا تھا اور جب بیٹی بڑی ہونے لگی تو میں بیٹی سے چھپ کر سگریٹ پیتا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری بیٹی مجھے سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھ لے۔

شاہد کپور نے کہا کہ ایک دن میں اپنی بیٹی سے چھپ کر سگریٹ پی رہا تھا تو اچانک میں نے خود سے سوال کیا کہ میں آخر کب تک بیٹی سے چھپ کر سگریٹ نوشی کرتا رہا ہوں گا؟ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ سوال میرے ذہن میں آیا تو میں نے اسی وقت سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کا فیصلہ کیا، میں نے اس دن کے بعد دوبارہ کبھی سگریٹ نہیں پی۔

یاد رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی، شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

2 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

2 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

2 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

2 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago