اسلم اقبال کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد تحریک انصاف کے نئے امیدوار کا نام سامنےآگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے پیش نظر رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا .

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے اس حوالے سے پیغام جاری کیا .

انہوں نے لکھا کہ میاں اسلم اقبال کو بانی چیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم سارے صوبے کی پولیس ان کی گرفتاری کیلیے اسمبلی کے ارد گرد موجود ہے اور ان کو حراست میں لیے جانے کا خدشہ ہے .

حماد اظہر کے مطابق اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال اور پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد وزیراعلی پنجاب کیلیے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے . انہوں نے دعوی کیا کہ رانا آفتاب کو بھی 212 زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے وہ پانچ بار صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوچکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں