قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز،ساڑھے 4کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کیلئے قومی انسداد پولیو مہم کا آغازہو گیا،ساڑھے 4کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری صحت افتخار شلوانی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا،کوآرڈینیٹر این ای سی او کاکہنا تھا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کیلئے مسلسل خطرہ ہے، ملک بھر میں 26فروری سے 3مارچ تک پولیو ورکرز گھر گھر جا کر قطر ے پلائیں گے، خیبرپختونخوا کے 33اضلاع میں 3سے 9مارچ تک بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں