راولپنڈی میں شہری پر تشدد کرنے والا پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں تعینات اے ایس آئی نے پتنگ بازی پر پکڑے جانے والے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او نے اُسے معطل کیا اور پھر مقدمہ درج کر کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانے وارث خان میں پتنگ بازی پر پکڑے جانے والے نوجوانوں پر تھانیدار نے بدترین تشدد کیا۔ شہزاد نامی اے ایس آئی تشدد کے ساتھ نوجوان کو سنگین دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
اے ایس آئی نے شہری کو دھمکی دی کہ ’تیرے خلاف میں خود کارروائی کروں گا‘۔
شہری پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی راول فیصل سلیم کو انکوائری کا حکم دیا، بعد ازاں اے ایس آئی کو معطل کر کے اُس کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا پولیس کی جانب سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیکسلا میں اے ایس آئی امتیاز ناصر نے سرعام خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے تحقیقات کروائیں اور تین گھنٹے میں رپورٹ موصول ہونے پر اے ایس آئی کو معطل کردیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…

9 mins ago

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

15 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

17 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

32 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

42 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

44 mins ago