پنجاب میں حکومت سازی، ن لیگ نے کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا، طے پایا ہے کہ صوبائی کابینہ مرحلہ وار تشکیل دی جائے گی .

جیونیوز کے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں پہلے مرحلے میں 15 ممبران اسمبلی کو وزارتیں دی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزراء صوبائی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے .

ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل تمام وزراء کی پرفارمنس کا آڈٹ ہوگا، ن لیگ میں شامل ہونے والے بعض آزاد ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں