جوڈیشل کمیشن اجلاس: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندو خیل کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کو بطور سپریم کورٹ جج تعینات کرنے کا معاملہ موخر کردیا، پاکستان بار کونسل نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جسٹس محمد علی مظہر سینیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل کی سپریم کورٹ جج تعیناتی کی حتمی منظوری پارلیمانی کمیٹی برائے ججز کے زریعے ہوگی . .

.

متعلقہ خبریں