نوازالدین صدیقی نے پاکستانی ‘ڈرامہ نگاروں’ کو لاجواب قرار دیدیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے والے معروف اداکار نوازالدین صدیقی بھی پاکستانی ڈرامہ نگاروں اور اداکاروں کے مداح نکلے۔حال ہی میں نوازالدین صدیقی نے جرمنی کے نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ میں اپنے کردار ‘چاند نواب’ کے بارے میں بات کی۔
نوازالدین صدیقی نے کہا کہ پاکستانی صحافی چاند نواب کا کردار مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ بےحد مشکل بھی تھا اور میں نے اس مشہور کردار کے لیے 100 بار پریکٹس کی تھی کیونکہ ہمیں صرف ایک دن کے لیے ہی ریلوے اسٹیشن پر شوٹنگ کی اجازت ملی تھی۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ میرے پاس صرف ایک دن تھا تو میں نے مسلسل پریکٹس کی اور صرف ون ٹیک میں اپنا یہ منفرد کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے اس دوران پاکستانی صحافی چاند نواب سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی تھی اور ان کی معصومیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسی غلطیاں دہراتے رہا کریں تاکہ ہمیں بھی مزہ آتا رہے۔
نوازالدین صدیقی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے، پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بہت زبردست ہوتی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈرامہ نگار لاجواب ہیں جبکہ پاکستان کے اداکار بھی شاندار اداکاری کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں پاکستانی رپورٹر کا کردار اداکار نواز الدین صدیقی نے ادا کیا تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا جبکہ اس کردار کی بدولت پاکستانی رپورٹر چاند نواب بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔

Recent Posts

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

2 mins ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

32 mins ago

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی…

53 mins ago

سندھ میں بہت سارے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی، علی خورشیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ…

1 hour ago

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی۔ چیف سیکریٹری آزاد…

1 hour ago

شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھوڑ دی، مرکزی مجلس عاملہ اٹھارہ…

1 hour ago