متحدہ عرب امارات میں پرفیومز کے ڈپو میں آتشزدگی؛ 9 پاکستانی زخمی


دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں سینی ٹائزر اور پرفیوم کے ڈپو میں آتشزدگی میں 9 پاکستانی زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق عجمان میں سینی ٹائزر او رپرفیوم کے ڈپو میں لگنے والی آگ میں جھلسنے والے 9 ملازمین کو خلیفہ بن زید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 2 کی حالت تشویشناک ہونے پر ابوظہبی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی ہونے والے تمام افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت گلداد ولد شاہ نواز ڈھری ، نواب ولد شاہ نواز، امام بخش ولد خدا بخش سولنگی، محمد اکرم ولد داؤد خان، شاہد ولد ممتاز، ظہور ولد محمد حیات، سکندر ولد عبدالرحیم، اکبر ولد خمیسہ خان اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی ہونے والے تمام افراد سندھ کے ضلع بے نظیر آباد اور ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے۔ پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی کے ویلفیئر ونگ نے واقعے کے فوری بعد اسپتال کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اس سانحہ کے زخمی پاکستانیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی بھی کرائی ہے۔

Recent Posts

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول…

3 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ذمے قرضوں پر…

4 mins ago

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

46 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

53 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

59 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

1 hour ago