نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حلف کب اٹھائیں گی ؟ شیڈول جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کل گورنر ہاؤس میں ہوگی .
نجی ٹی وی" سٹی 42 "کے مطابق نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب کل دوپہر 2 بجکر 30 پر منٹ پرگورنر ہاؤس میں شیڈول ہو چکی ہے .

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں . ارکان اسمبلی کو الحمرا گیٹ سے گورنر ہاؤس داخلے کی ہدایت کردی گئی. ارکان پنجاب اسمبلی کو مہمان ساتھ لانے سے روک دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں