گوجرانوالہ پولیس نے پتنگیں بنانے والی فیکٹری پکڑلی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ) پولیس نے کشمیرروڈ پر پتنگیں اور ڈوربنانے والی فیکٹری پکڑ کر 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا .

تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے پتنگیں اور ڈورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کشمیر روڈ پر پتنگ اور ڈوربنانے والی فیکٹری پکڑ لی .

فیکٹری سے 10ہزارپتنگیں اورایک ہزارڈورکی چرخیاں برآمد ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے فیکٹری میں موجود 10 ملزمان کوحراست میں لے کرگودام بھی سیل کردیا .

حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت ابوذر،نعمان، قاسم،اعظم،سفیان،حمزہ،حلیم گل،کامران اور جنید کے نام سے ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں