جب پیپلز پارٹی کو بات پسند نہ آئی تو حکومت کی چھٹی ہو جائے گی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ ڈیلی ویجز کی حکومت بن جائے گی ، جب پیپلز پارٹی کو بات پسند نہ آئی تو حکومت کی چھٹی ہو جائے گی۔

ہم نیوز کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ جو الیکشن لڑتے ہیں انہیں پتہ ہوتا ہے کہ وہ جیتے یا ہارے ، جو لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوتے ہیں انہیں ہر چیز کا پتہ ہوتا ہے ، جو لوگ جیتے بغیر اسمبلیوں میں بیٹھیں گے وہ کام نہیں کر پائیں گے ، اور جو لوگ الیکشن درست نہیں کرا سکتے اس ملک کا نظام بھی نہیں چل سکتا ۔آپ کے انتخابات متنازعہ ہو گئے ہیں لوگ قبول نہیں کر رہے ، جو الیکشن ملک کو استحکام دیتے ہیں وہ آج انتشار کی وجہ بنے ہوئے ہیں ، ملک میں بڑے عجیب سے حالات ہیں شائد ہمیں اس کا اندازہ نہیں ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ نواز شریف نے وکٹری سپیچ کیوں کی ، اگر میں وہاں ہوتا تو میں ضرور مشورہ دیتا کہ وہ یہ سپیچ نہ کریں ،اب ہم سب دعا ہی کر سکتے ہیں کہ جو حکومت آئےوہ ڈیلیور کر سکے۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

6 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

6 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

6 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

6 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

7 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

8 hours ago