پختونخوا؛ آج سے جمعہ تک بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا میں آج سے جمعہ تک بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آج سے جمعہ کے روز تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برف پڑے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔شام کے اوقات میں بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

صوبے میں کم سے کم درجہِ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی آج صبح سے گہرے بادل ہیں، کس کی وجہ سے ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ رواں ہفتے میں مطلع زیادہ تر ابرا آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان کی جانب سے برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

دریں اثنا جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ چند دنوں کے وقفے کے بعد گزشتہ رات سے جاری ہے۔ پریغال،شوال ،مکین ،کانیگرم اور کاروان مانزہ پر ایک فٹ سے زائد برف جمع ہو چکی ہے۔ برفباری سے ۔مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور پہاڑی علاقوں میں راستے بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جنوبی وزیرستان میں برف باری کے باعث کاروان مانزہ ،بدر اور شوال کی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

6 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

6 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

6 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

6 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

7 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

8 hours ago