پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا

کراچی(قدرت روزنامہ) عام انتخابات کے بعد سندھ میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا .

سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوگا .

علی خورشیدی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں . وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےپارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں .

گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے . پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے . اویس شاہ کو 111 اور ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ سعید کو 36 ووٹ ملے .

. .

متعلقہ خبریں