آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش ، بیل آؤٹ پیکج بڑھانے کیلئے کن آپشنز پر غورکیا جا رہا ہے؟ جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )آئی ایم ایف سے بنگلا دیش طرز کے معاہدے کی کوشش ، پاکستان قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 7.5 سے 8 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے سرگرم ہو گیا۔”جیو نیوز ” کے مطابق پاکستان کی جانب سے عالمی فنڈ کے بیل آؤٹ پیکج کو بڑھانے کیلئے مختلف آپشنز پر غورکیا جا رہا ہے۔خصوصی حقوق کے مخصوص کوٹے کے تحت پاکستان آئی ایم ایف فنڈ کو 6 ارب ڈالرز سے بڑھا سکتا ہے، اعلیٰ ترین سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے جون 2023ء کے اسٹینڈ بائی پروگرام میں فنڈ کے اضافے کی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے معاملہ اگلے پروگرام تک مؤخر کر دیا تھا۔توسیع فنڈ سہولت پروگرام بڑھانے کیلئے کلائمیٹ فنانس کی تلاش کی جائے گی، عالمی مالیاتی ادارہ موسمیاتی تبدیلی اور وبائی امراض سے نمٹنے والے ممالک کو سستی طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام آئندہ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج ساڑھے 7 سے 8 ارب ڈالرز تک بڑھانے کے آپشنز تلاش کر رہے ہیں اور امکانات میں سے ایک توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ساتھ کلائمیٹ فنانس کا اطلاق ہو سکتا ہے۔اگر اس انتظام کو حتمی شکل دی جاتی ہے تو پاکستان خصوصی ڈرائنگ رائٹس کے تحت دستیاب مخصوص کوٹے کو مدنظر رکھتے ہوئے ای ایف ایف کے تحت پروگرام کا حجم 6 ارب ڈالرز سے بڑھاکر ساڑھے 7 سے 8 ارب ڈالرز تک کر سکتا ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے” دی نیوز “کو تصدیق کی کہ پاکستان نے جون 2023ء میں آخری اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کو حتمی شکل دینے کے موقع پر پروگرام کے حجم میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا تھا لیکن آئی ایم ایف نے آخری موقع پر درخواست پر غور نہیں کیا۔آئی ایم ایف کی جانب سے دلیل دی گئی کہ یہ ایک مختصر مدت کا پروگرام ہے اس لیے اگلی بار اس امکان کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔بنگلا دیش کی طرز پر پاکستانی حکام اب آنے والے پروگرام کا حجم بڑھانے کے امکانات تلاش کر رہے ہیں اور توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کو بڑھانے کیلئے کلائمیٹ فنانس کی تلاش کی جائے گی۔

Recent Posts

’اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ‘، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپلائی کرنے والوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت اپنا…

6 mins ago

مستعفی ہونے کی خبر، بابر اعظم کی ٹوئیٹ پر اے بی ڈی ویلیئرز نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابر اعظم کا قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے حالیہ استعفے…

16 mins ago

دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ‘منکی گیٹ’ اسکینڈل کے باعث…

25 mins ago

دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان اور عامر خان بالی ووڈ کے 2 بڑے سپر…

34 mins ago

تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیغام دیدیا حکومت مزید قرض حاصل کرنے کی خواہشمند نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام…

43 mins ago

پاکستان میں تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے مقامی سطح پر تیار کی گئی سوزوکی…

59 mins ago