مال گاڑی ڈرائیور کے بغیر 84 کلومیٹر تک چلتی رہی لیکن ڈرائیور کہاں گیا تھا؟ ایسی خبرکہ یقین کرنا مشکل

سرینگر (قدرت روزنامہ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے کٹھوا ریلوے سٹیشن سے اتوار کی صبح ایک مال گاڑی ڈرائیور کے بغیر ہی چل پڑی اور 84 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا .

آج نیوز کے مطابق ہوا یہ کہ مال گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا معاون دونوں ہی چائے پینے کے لیے کٹھوا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اترے .

ڈرائیور انجن کا ہینڈ بریک لگانا بھول گیا . ابھی ڈرائیور اور اس کا معاون چائے پی رہے تھے کہ ٹرین چل پڑی . وہ دونوں بھاگے تاہم انجن کی رفتار علاقے کی ڈھلوان سطح کے باعث تیزی سے بڑھ گئی، ریلوے حکام کو مطلع کیا گیا جس کے بعد متعلقہ حکام کی دوڑیں لگ گئیں .

مال گاڑی کو روکنے کی کوششیں پنجاب کی حدود میں رنگ لائیں . مال گاڑی کو مکھیریان ریلوے سٹیشن کے نزدیک روکنے میں کامیابی ملی .

. .

متعلقہ خبریں