آپ عمرکے اس حصے میں بھی ہاں کریں تو سب چھوڑ چھاڑ کر ہاتھ مانگنے آجاتاہوں، سینئر اداکارہ صبا فیصل کودل پھینک نوجوان کی پیش کش

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں عمر کے اس حصے میں بھی کئی نوجوان لڑکے میسیج کرکے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔
اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی کسی جنونی فین کا سامنا کیا جو کہ بالکل پاگل ہو؟ دیوانگی کی حد تک آپ سے متاثر ہوا ہو یا پھر آپ کو میسیجز وغیرہ کرکے تنگ کرتاہو؟جس کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ شاید مداحوں کو لگے کہ میں بہت بور ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا، ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ فینز کی جانب سے میسیجز آتے رہتے ہیں۔
صبا فیصل نے بتایا کہ حال ہی میں مجھے ایک 22 سالہ لڑکے نے پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس عمر میں بھی مجھے گرین سگنل دیں تو میں آپ کیلئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ ہاں کریں تو میں فوراً سے آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں، جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں یہ میسیج اپنے شوہر کو بھی دکھاتی ہوں، میری شادی کو 40 سال ہو چکے ہیں لیکن ماشااللہ میرے شوہر آج بھی مجھ سے طویل میسیجز کے ذریعے محبت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ میں کام کی وجہ سے لاہور میں زیادہ رہتی ہوں، ان کے میسیجز کے جواب میں میں انھیں کال کرکے کہتی ہوں شکر کریں فیصل ہم دور ہیں تو یہ محبتیں قائم ہیں، جس پر وہ شکوہ کرتے ہیں کہ میں انھیں کبھی رومانوی انداز میں جواب نہیں دیتی۔

Recent Posts

’اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ‘، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپلائی کرنے والوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت اپنا…

5 mins ago

مستعفی ہونے کی خبر، بابر اعظم کی ٹوئیٹ پر اے بی ڈی ویلیئرز نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابر اعظم کا قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے حالیہ استعفے…

15 mins ago

دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ‘منکی گیٹ’ اسکینڈل کے باعث…

24 mins ago

دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان اور عامر خان بالی ووڈ کے 2 بڑے سپر…

33 mins ago

تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیغام دیدیا حکومت مزید قرض حاصل کرنے کی خواہشمند نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام…

42 mins ago

پاکستان میں تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے مقامی سطح پر تیار کی گئی سوزوکی…

58 mins ago