عربی خطاطی کا لباس پہنی خاتون کو ہجوم نے گھیرلیا، خاتون پولیس افسرنے جان بچائی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں عربی خطاطی کا لباس پہنچی خاتون کو مشتعل ہجوم نے گھیر لیا تاہم خاتون اے ایس پی نے جان بچا لی۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں شوہر کے ساتھ شاپنگ کے لیے آنے والی خاتون کو ان کے لباس کے باعث مشتعل ہجوم نے گھیر لیا۔ ہجوم نے خاتون کو مقدس الفاظ کی توہین کے شبے میں گھیرا تھا۔ خاتون نے جو لباس پہنا ہوا تھا اس پر عربی رسم الخط میں لفظ ” حلوہ ” تحریر تھا۔

خاتون کو ہجوم کی جانب سے گھیرے جانے کی اطلاع ملتے اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون کو مشتعل ہجوم کے درمیان سے نکال کر لے گئیں۔ خاتون اے ایس پی اور کی جانب سے خاتون کی جان بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں خاتون پولیس افسر مشتعل ہجوم کو یقین دلارہی ہیں اگر خاتون کی جانب سے توہین مذہب کا ارتکاب کیا گیا ہے تو وہ خاتون کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گی۔

پنچاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس افسر شہربانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہادری، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا۔ وہ بروقت نہ پہنچتیں تو حادثے کا خطرہ تھا۔ مریم نواز نے اے ایس پی شہربانو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔ دباﺅ ، تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا۔

Recent Posts

پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے…

5 mins ago

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیرتعلیم سندھ سے ملاقات

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرتعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کے دس نکاتی…

11 mins ago

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری…

19 mins ago

سپریم کورٹ کو عدالتی ریفارمز کا معلوم ہونے پر مخصوص نشستوں کا فیصلہ آگیا، جو براہِ راست مداخلت تھی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

29 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر مؤقف اٹل ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بدھ کو جمعیت علما اسلام…

37 mins ago

کسی سے تصادم نہیں چاہتے، 4 اکتوبر کو قافلے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو…

45 mins ago