ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے سالگرہ پر 10 کروڑ (بھارتی 3 کروڑ روپے) لاگت کا سونے سے بنا کیک کاٹا .
اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی 30 ویں سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کیں جس میں وہ 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹتی دکھائی دے رہی ہیں .
کیک 10 کروڑ پاکستانی روپے میں تیار کیا گیا . اروشی کے ساتھ بھارتی گلوکار اور ڈائرکٹر ہنی سنگھ بھی نظر آ رہے ہیں .
View this post on Instagram
اداکارہ کی سالگرہ کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت سے تیارکیے گئے خصوصی کیک پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو کچھ نے اسے دکھاوا اور فضول خرچی قرار دیا .
View this post on Instagram
ایک فین نے اروشی روٹیلا سے سوال کیا کہ کیک کو کھانا ہے یا رکھنا ہے؟ ایک اور صارف نے کہا کہ اتنی فضول خرچی سے بہتر تھا کسی کی مدد کردی جاتی . اروشی روٹیلا کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .
. .