کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں 850پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس کی 63000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی اور انڈیکس بڑھ کر 63665پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرمایہ کاروں میں نئی مخلوط حکومت سے وابستہ توقعات، نئی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے جاری پروگرام کی آخری قسط حاصل کرنے کے ساتھ 6 سے 7ارب ڈالر مالیت کے نئے قرض پروگرام میں شمولیت کے لیے تگ ودو کی امیدوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی مجوزہ مخلوط حکومت چونکہ نگراں حکومت سے قبل بھی مختصر دورانیے کے لیے برسراقتدار رہی ہے لہٰذا وہ پہلے ہی معاشی بحران سے بخوبی طور پر آگاہ ہے۔
متوقع نئی حکومت سے توقعات رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار مخلوط حکومت کو 5سالہ مینڈیٹ حاصل ہے لہٰذا مجوزہ نئی مخلوط حکومت سے یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت یقینی بنانے اور معیشت کو درست سمت پر لے جانے کے لیے اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے میں کامیاب ہوسکے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…