صدر کا قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے: شازیہ مری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صدر کا قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانا آئینی عمل سے انحراف ہے۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آئین کا احترام نہ کرکے اپنی میراث تباہ کر رہے ہیں، وہ آئین پر عمل کریں یا صدارتی منصب چھوڑ دیں۔
اُنہوں نے کہا کہ آمر ضیاء نے آئین سے جو شق نکالی اسے جمہوری حکومت نے بحال کیا، ضیاء نےالیکشن کے 30 دن پورے ہونے تک اجلاس بلانے کی شق ہی نکال دی تھی۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔اُنہوں نے کہا کہ آج پھر صدر عارف علوی آمر ضیاء کی سوچ پر عمل پیرا ہوکر آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے سوالیہ انداز میں مزید کہا کہ صدر آئینی بحران پیدا کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

4 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

7 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

14 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

17 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

19 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

20 mins ago