وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے اعلان کردہ محفوظ پنجاب پروگرام میں کیا کیا شامل ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی پنجاب کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مریم نواز شریف کی جانب سے محفوظ پنجاب پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دیا جائے گا،پنجاب میں ہاؤسنگ اسکیم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیوریج، صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے کا فیصلہ کیاگیا، تمام ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا مقابلہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو رمضان المبارک میں غریب عوام کو ان کی دہلیز پر راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب میں چیزوں کے حتمی ریٹ پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی بحال کی جائے گی،پنجاب میں نوجوانوں کیلئے پولیس سمیت دیگر محکموں میں انٹرن شپ پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ بھی یاگیا ہے، کم از کم 25 ہزار پیکج ملے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں، طلباء و طالبات کو الیکٹرک موٹر بائیکس دی جائیں گی،پنجاب کا کوئی بچہ اب وسائل کی کمی کے وجہ سے سکول سے باہر نہیں ہوگا، پنجاب کے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں کو “ماڈل سکول” بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔پنجاب بھر کے سکولوں کے لیے ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے تعلیمی وظائف بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں پڑھنے والوں بچوں کی اسکریننگ اور ان کی بیماری کو دور کیا جائے گا۔

اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں سپیشل بچوں کی بہتری کے لئے ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب بھر کے تمام بی ایچ یو، آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کو بہترین سہولیات دی جائیں گی،ہر ضلع میں ایک میجر ہسپتال بنایا جائےگا، پنجاب کے ہر ہسپتال کی ایمرجنسی میں فری ادویات دی جائیں گی،پنجاب کےعوام کے لئے ایئرایمبولینس شروع کی جائے گی،، ہر موٹروے پر ریسکیو 1122 کے اسٹیشن بنائے جائیں۔

مریم نواز شریف نے صحت کارڈ کو ری ڈیزائن کرکے بحال کرنے کا اعلان بھی کیا، اس کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں خواتین کیلئے فری ہیلپ لائن شروع کرنے کا فیصلہکیا گیا،خواتین کو ٹرانسپورٹ کارڈ دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کرنا ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے ہر محکمے کو پیپر فری بنایا جائے گا، 5 آئی ٹی شہر بنائے جائیں گے،43 محکموں کی خدمات دفتر جانے کی بجائے گھر بیٹھے عوام کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں 10 محکموں کے کام گھر کی دہلیز سے شروع کی جائے گی۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں فری وائی فائی ، ای لائبریری کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انٹر سٹی، انٹرا سٹی تمام سڑکوں کو تعمیر کرنے اور نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب کے بڑے شہروں میں میٹروبس سروس شروع کی جائے گی،پنجاب میں پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کو سیف سٹی بنایا جائےگا،پنجاب کے ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کا ڈیسک بنایاجائے گا،پنجاب کے کسانوں کو جدید مشینری رعایتی قیمت پر دی جائےگی جس کیلئے ون ونڈو آپریشن ڈیسک بنایا جائے گا ، شروعات ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے لیے انشورنس سسٹم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

6 mins ago

حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ…

17 mins ago

عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ہر شہر میں احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

30 mins ago

شہریوں کو مشکلات کا سامنا؛ میٹرو بس سروس کب بحال ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سبب جڑواں…

43 mins ago

کیا خیبرپختونخوا کا نام پھر سے تبدیل کیا جا رہا ہے؟

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے مسودہ…

1 hour ago

کیا ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کی…

2 hours ago