ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو نہیں مانتے،رانا آفتاب

لاہور (قدرت روزنامہ) سنی اتحاد کونسل کے رہنما راناآفتاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب اخلاقی، جمہوری اور آئینی نہیں، سپیکر نے جمہوری عمل جس طرح بلڈوز کیا ایسا سیاسی تاریخ میں نہیں دیکھا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم بڑا دل کرکے آئے تھے لیکن ہمیں بولنے ہی نہیں دیا گیا، صرف یہ کہنا چاہتے تھےکہ ہمارے ارکان کو اندرآنے دیا جائے، اسپیکر سمجھتے ہیں کہ ان کو قانون پر بہت عبور ہے، میرا یہی کہنا ہےکہ جمہوری عمل کے لیے ہم اس انتخاب کو نہیں مانتے، انہوں نے ممبران کو زر خرید سمجھا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لیگل کمیٹی بیٹھےگی جو معاملےکو دیکھےگی، ہمارا نمبر 140 سے کراس کر جائےگا، سپیکر بضد تھےکہ ہمیں بات نہیں کرنے دینی، ہم اس الیکشن کو نہیں مانتے، آج ایوان سبزی منڈی بنا ہوا تھا، پنجاب اسمبلی کے رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے،سپیکرکے رویے پر بہت افسوس ہوا، ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ پارٹی کرےگی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago