بلوچستان کے مختلف شہروں میں برفباری، مکران کے ندی نالوں میں شدید طغیانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور نسبتاً ٹھنڈے علاقوں کان مہترزی، کوژک ٹاپ، لکپاس اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں برفباری رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری . جس سے موسم میں خنکی بڑھ گئی .

محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ان شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے انتظامات کر رکھے ہیں اور بھاری مشینری کے ساتھ برف کو ہٹایا جارہا ہے . مکران ڈویژن والوں کیلیے الرٹ ہے کہ مکران ڈسٹرکٹ کہ بیشتر چھوٹے بڑے مقامی ندی نالوں میں شدید طغیانی سیلابی ریلے گزر رہے ہیں اور اگلے 24 گھنٹوں کہ دوران وہاں مسلسل شدید بارش کا مزید امکان ہے . علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا . چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آوران، خضدار، لسبیلہ، سبی، قلات، تربت، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، نصیر آباد، موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . اس دوران پنجگور، گوادر، تربت، کیچ، لسبیلہ، واشک، آوران، خاران، چاغی اور مکران میں موسلادھار بارش کی توقع ہے . کوئٹہ اور قلات کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں 10، تربت میں 15، جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 14 اور گوادر میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . کوئٹہ اور مضافات میں برفباری اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا . کوئٹہ شہر سمیت ہنہ اوڑک، کچلاک، بلیلی، لک پاس اور زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ اور مستونگ سمیت گردونواح میں برفباری اور بارش سے موسم خوشگوار . شہریوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی .

. .

متعلقہ خبریں