مریم نواز کی جانب سے ہاتھ جھٹکنے پر عظمیٰ کاردار کی وضاحت

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو پر عظمیٰ کاردار کی وضاحت سامنے آگئی۔

لیگی ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے اپنے ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے ویڈیو وائرل کر رہے ہیں۔ اس طرح کی فضول حرکتیں کرنا اب بند کر دیں اور باز آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صبح وہاں بیٹھ کر حلوہ پوری کھا رہی تھی، پیچھے سے مریم صاحبہ آئیں، انہوں نے سلام کیا تو جذبات میں آ کر مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ میرے ہاتھ چکنائی والے ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری غلطی تھی، میں بھی مریم نواز کی جگہ ہوتی تو میرا یہی ری ایکشن ہوتا، ظاہر ہے آدمی کے کپڑے گندے ہوتے ہیں، مجھے زیادہ محتاط ہونا چاہیے تھا۔

یادرہے کہ سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گورنر ہاؤس میں مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عظمیٰ کاردار کے قریب آئیں تو وہ اپنی نشست سے اٹھ کر گرمجوشی سے ان سے گلے ملیں لیکن مریم نواز نے انکا ہاتھ جھٹک دیا جس پر وہ حیران رہ گئیں۔

Recent Posts

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 52 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے سیریز ایک ایک سے برابر…

1 min ago

وینا ملک ہونیوالے شوہر کی کس خوبی سے متاثر ہوئیں؟ خود ہی انکشاف کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل ، میزبان و اداکارہ وینا ملک اپنی…

5 mins ago

خیبرپختونخوا پولیس کو 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے نے انٹرپول کی مدد خیبرپختونخوا پولیس کو 16 سال سے…

12 mins ago

سعودی عرب میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نرسوں کیلئے نوکری کا سنہری موقع

ریاض (قدرت روزنامہ )شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نرسوں کیلئے سعودی عرب میں…

18 mins ago

“پاکستان کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے” گمبھیر کا عاقب سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب…

27 mins ago

بنگلہ دیش والا ماڈل اپنا کر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی گئی،عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ بنگلہ دیش والا ماڈل اپنا کر عدم…

32 mins ago