لندن(قدرت روزنامہ) انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان اور انڈین اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے .
بھارت کے نامور فلمی نقاد کمال آر خان نے اپنے ولاگ میں بتایا ہے کہ گیتھیکا فیروز خان سے شادی کرنے کیلئے مسلمان بھی ہوسکتی ہے .
کمال آرخان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکارہ شاید مسلمان ہوچکی ہے کیوں کہ انہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے .
خان کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان رومانس اس وقت پروان چڑھا جب ان کی ملاقات فلم کے سیٹ پر لندن میں ہوئی .
دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب گیتھیکا نے اپنے انسٹاگرام پر فیروز خان کے ساتھ اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں .
واضح رہے کہ فیروز خان اور گیتھیکا تیواری ایک فلم میں ساتھ کام کررہے ہیں جس کے ہدایت کار ذوالفقار علی ہیں .
. .