بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، پنجاب میں آج بادل برسنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ) مغربی ہواؤں کی آمد سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی جبکہ شہر قائد کراچی میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان اور کوہلو میں بارش ہوئی جبکہ برفباری کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش اور برفباری ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، بالائی علاقوں میں بادل برسنے اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاوہ سندھ کے علاقوں گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی، اوباڑو اور گردونواح میں بھی بادل برسے، آئندہ دو روز پنجاب کے مختلف علاقوں راولپنڈی، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، گجرات، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کی توقع ہے، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے تیز ہواؤں کا سسٹم کراچی میں داخل ہوا جس کی وجہ سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تیز ہواؤں کا یہ سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے، مشرقی سمت سے داخل ہونے والا سسٹم رات کو کمزور پڑ جانے کے بعد ہواؤں کی رفتار میں کمی آئے گی جبکہ بارش کا امکان نہیں۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

10 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago